Sunday, February 5, 2012

Valentine's Day

Valentine's Day ویلنٹاین ڈے

اسلام کا بنیادی پیغام ثناء رب کی
راضی ہیں اسی میں ہم جسمیں ہو رضا رب کی
اللہ کو سب اپنے بندوں سے محبّت ہے
جب چاہے کوئی سن لے دھڑکن ہے صدا رب کی

مخصوص نہیں ایک دن سب دن ہیں محبّت کے
اسلامی رویّے ہیں اسلامی ریاست کے
ہر روز مناتے ہیں ہم ویلنٹاین ڈے
چاہت انہیں دیتے ہیں لائق ہیں جو چاہت کے

کیوں خاص کوئی دن ہو اظہارمحبّت کا
اک پل بھی کیوں ضایع اقرار محبّت کا
چاہت میں کسی کی کیوں کوئی پورا برس تڑپے
اٹھ جاۓ جنازہ کیوں بیمار محبّت کا

ماں سے محبّت کا کیوں خاص کوئی دن ہو
دن کوئی شروع ہی کیوں ماں کی دعا بن ہو
دوری کے سبب اسمیں تاخیر تو ممکن ہے
اس کام میں دانستہ تعطیل نہ لیکن ہو

اسلام ہمیں سارے آداب سکھا تا ہے
ملنا ہے کیسے کیسے ہر طور بتا تا ہے
جتنے بھی ہمارے ہیں تہوار ہیں با مقصد
کیوں اسے منائے ہم یورپ سے جو آتا ہے